Published: 19-11-2022
گجرات(تجمل منیر سے) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ایگزامیشن کمیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ میونسپل گرلز ہائی سکول میں ایل ایس اے گریڈ5 تا گریڈ8 کے رزلٹ کیFindings & Dissemination کی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں لاہور سے ڈاکٹر محمد عظیم اور قمر سجاد نیبریفنگ دی اور کانفرنس کی نمائندگی کی۔ ڈسٹرکٹ گجرات سے سی ای او ایجوکیشن گجرات اور وزیر آباد چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی ای او سکینڈری میڈم رخسانہ قدیر، ڈی ای او مردانہ گجرات ملک محمد سلیم، ڈی ڈی او تحصیل گجرات محمد یاسین وڑائچ، ڈاکٹر عطیہ ڈی ڈی او زنانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن بلاک ملک سلیم، ایل ایم ٹی ٹیچر معظم جوڑا جلالپور، ایڈمن ڈی ای او آفس ذوہیب سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ تحصیل گجرات، کھاریاں و سرائے عالمگیر نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دو سیشن منعقد کیے گئے جس میں اڑھائی سو سے زائد سکولوں کے مردانہ و زنانہ اساتذہ اور سکول سربراہان نے بھر پور شرکت کی۔ پرنسپل میونسپل گرلز ہائی سکول میڈم روبینہ کوثر نے کانفرنس کے احسن انتظامات کر رکھے تھے۔