Published: 19-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) چیف آفیسر بلدیہ جلالپور جٹاں مرزا مشرف بیگ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ شکایات کے ازالے کیلئے جو موبائل فون نمبر عوام کو دیا گیا ہے وہ خود سنتا ہوں اور فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔ مرزا مشرفبیگ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال اور معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔