فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

 

نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل، بولر کو ڈینگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ نسیم شاہ کو آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی پلینگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم طبیعت ناسازی کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے، سیریز کے بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات