ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، عوام کی زندگی اجرین، عمران گوندل

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) ممتاز بزنس مین و چیف ایگزیکٹو الحسین بلڈرز سرگودھا روڈ گجرات چوہدری عمران گوندل نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشرباء اضافہ ہوا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام سخت پریشان ہیں۔ چند سالوں میں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سادہ لوح عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات