عالمگیر بو بی کو وزیر اعلیٰ کا سیاسی مشیر بننے پر مبارکباد، ماسٹر قیصر عباس

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) صدر انجمن تاجران رحمت پورہ رہنما مسلم لیگ ق ماسٹر قیصر عباس نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران عالمگیر بوبی کو وزیراعلیٰ کا سیاسی مشیر بننے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر بوبی پہلوان کی مسلم لیگ ق کیلئے گراں قدر خدمات کے پیش نظر انہیں سیاسی مشیر نامزد کیاوہ مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران کے اعتماد پر پورا اترینگے۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر بوبی پہلوان کو وزیراعلیٰ کا سیاسی مشیر بنا کر بہترین اور دانشمندانہ فیصلہ کیاوہ قائدین کے اس اعتماد کو سچ کر کے دکھائیں گے۔بہترین انتخاب پر چوہدری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات