مولوی منیر احمد کے اعزاز میں پر وقار تقریب ظہرانے کا اہتمام

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری)ممتاز تاجر راہنماء مولوی منیر احمد کو سکریپ ڈیلرز یونین گجرات کا سینئر نائب صدر بننے پر سکریپ ڈیلرز جلالپور جٹاں نے ان کے اعزاز میں پر وقار تقریب اور ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل، جنرل سیکرٹری میر ظہیر، مہر فیاض احمد سمیت دیگر کی شرکت۔ تقریب میں آمد پر مہمانوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شفیق مغل، میر ظہیر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولوی منیر احمد کا ضلعی سینئر نائب صدر سکریپ ڈیلرز ایسوسی ایشن منتخب ہونا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات