گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں کا طالب علم تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (محمد منشاء بٹ)گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں کا ایک اور طالب علم روڈ حادثہ میں شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں میں زیر تعلیم جماعت دوم کا طالب علم ثناء اللہ چھٹی کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ سڑک پار کر رہا تھا جب وہ ایک روڈ پار کر کے دوسری روڈ پر پہنچا تو لالہ موسیٰ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماردی۔ کار کی ٹکر سے طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے فوری طور پر کلاس انچارج عباس انور قریبی ہسپتال لے گئے اور طبی امداد دی گئی۔والدین کے پہچنے پر طالب علم کو ان کے حوالے کیا گیا۔آخری اطلاع کے مطابق طالب علم کے ٹانگ کو پلستر لگا دیا گیا ھے۔یاد رہے ایک ماہ پہلے بھی اسی سکول کے دو طلبا روڈ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔حکام بالا اور سیاسی رہنماؤں نے دعوے کیے تھے کہ سکول کے سامنے پل بنایا جائے گا مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ہائی وے کی جانب سے سکول کے قریب ضروری ہدایات اور رفتار کم کرنے کے بورڈز بھی نہیں لگائے گئے۔ضروری اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات