Published: 19-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ممتاز بزنس مین ولیدارشد منگا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے نکاح فارم میں عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہاور مختلف شہروں میں باب ختم نبوت بورڈز نصب کروانا ایک محسن ا قدام اور نسل نو کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے خاتم النبین حضرت محمدﷺ کی ختم نبوت کا تحفظ دنیا میں کامیابی‘ آخرت میں نجات اور حضوراکرمﷺ کی شفاعت کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کے ساتھ عشق ومحبت اور اطاعت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے وقف کر دیں۔