کراچی میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

کراچی: کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد رواں سال شہر قائد میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کی رہائشی خاتون نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

محکمہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 254 افراد متاثر ہوئے جس نے رواں ماہ مریضوں کی تعداد 5245 جبکہ رواں سال 7452 تک پہنچا دی ہے۔

 

سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں ماہ 971 جبکہ رواں سال 1333کیسز سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 34ہلاکتیں ہوئی ہیں۔33کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات