13 جماعتی حکومت انجام کو پہنچنے والی ہے، چوہدری پرویز ریاض

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان تحریک انصاف نیو یارک امریکہ پی ٹی آئی سابق صدر چوہدری پرویز ریاض آف امرہ کلاں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی حکومت عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نآپس میں گتھم گھتا ہونے والی ہیں۔ عمران خان کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے ان کے خوف سے حکومت کو مالیہ خولیہ ہو گیا ہے۔ ان کو خوابوں میں بھی عمران خان نظر آ رہا ہے۔ جتنے مرضی من گھڑت مقدمات بنا لیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امپورٹڈ حکومت کو اپنے انجام تک پہنچا کر دم لے گا۔ عمران خان کے ٹائیگر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گولیاں چلانا‘ من گھڑت مقدمات بنانا اور قتل و غارت کروانا تحریک انصاف کا کام نہیں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں ہم اصولوں پر سیاست کرتے ہیں۔ اگر 13 جماعتوں کو اپنے اوپر اعتماد ہے تو الیکشن کے میدان میں آئیں۔ پاکستان کے غیور عوام اور اوورسیز پاکستانی عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات