Published: 20-11-2022
گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک سے مسلم لیگ ن یونین کونسل 4 کے صدر مرزا بابر بیگ، مسلم لیگ ن یونین کونسل 4کے جنرل سیکرٹری حسن ذکاء کی خصوصی ملاقات، یونین کونسل نمبر4سمیت گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا، مرزا بابر بیگ، حسن ذکاء نے نوابزادہ طاہر الملک کی پارٹی خدمات کی تحسین کی اور انہیں ڈیرہ اجنالہ پر کامیاب ورکرز کنونشن کرانے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ن لیگی راہنماؤں نے بتایا کہ الحمد للہ یونین کونسل 4میں مسلم لیگ(ن) کا دائرہ کار وسیع اور مضبوط ہے انشاء اللہ آمدہ جنرل و بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) یونین کونسل4سے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی، نوابزادہ طاہر الملک نے مرزا بابر بیگ، حسن ذکاء کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے اور پارٹی کو مضبوط و فعال بنانے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ مرزا بابر بیگ، حسن ذکاء جیسے مخلص ساتھی ہماری پارٹی کا سرمایہ افتخار ہیں ایسے دوستوں، ساتھیوں اور محنتی ورکرز کی وجہ سے مسلم لیگ ن گجرات میں اپنا مضبوط ووٹ بینک رکھتی ہے انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔