چوہدری حسین الٰہی کا ہر وعدہ ایفاء NA68 کا کوئی منصوبہ ادھورہ نہیں رہے گا، چوہدری سعادت نواز اجنالہ

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم  لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے اجنالہ ہاؤس میں عمائدین کی ملاقاتیں، سیاسی  صور تحال پر تبادلہ خیال کیا، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ سے ممتاز شخصیات چوہدری شریف جٹ، افضل دھن، شہر یار جٹ،چوہدری پپو دھن، حاجی صابر گہیاں نے ملاقاتیں کیں اور باہم امور پر تبادلہ خیال کیا علاقائی ترقیاتی کاموں سمیت عوامی مسائل بارے گفتگو کی گئی چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چوہدری حسین الٰہی ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور علاقہ کو ہر حوالے سے مسائل فری بنانے اور عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں اس وقت حلقہ کی تمام کونسلوں میں ترقیاتی کام شروع کر دئیے گئے ہیں حلقہ کے تقریباً تمام لنک روڈز، مین روڈز کی تعمیر مکمل ہو چکی رہ جانے والے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے انشاء اللہ عوام سے کیا ہر وعدہ ایفا ء کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات