ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا حلقہ کے درجنوں دیہات کا دورہ، ملاقاتیں

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن، عمائدین سے ملاقاتیں کیں علاقائی سیاسی صورتحال،علاقہ میں جاری ترقیاتی  منصوبہ جات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے ٹانڈہ، چک کمالہ، بھیلووال، ماجرہ شمالی،بھروال میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی انہوں نے چک کمالہ میں محمد اکرم بٹ کی وفات پر، ٹھیکیدار مظہر کے بھائی کی وفات پر،ماجرہ شمالی میں چوہدری شمریز کھاری کی اہلیہ کی وفات پر، ڈاکٹر مرزا ارشد کی وفات پر، چک کمالہ میں خان محمد کی وفات پر، سیٹھ اشفاق بھروال سے تعزیت کی اور مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی، ڈاکٹر شاہنوا زاجنالہ نے بھیلووال میں مسلم لیگی راہنما بنارس ممبر کی عیادت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کی انکے ساتھ ملک عمران یاسین، یاسر بھٹی، رمیض بھٹی، ملک اسد اعوان، چوہدری ظہیر بھروال، آصف وریاء و دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چوہدری حسین الٰہی اپنا کیا ہر وعدہ ایفاء کر رہے ہیں آئند ہ جنرل الیکشن میں چوہدری صاحبان کی کامیابی ہر حوالے سے یقینی ہو گی گجرات ضلع میں پاکستان مسلم لیگ پہلے سے مضبوط ہو چکی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی کام چوہدری برادران کی گجرات کیلئے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات