Published: 20-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما علی رضا بخش نے اپنے بیان میں کہا کہ محبوب قائدین چوہدری صاحبان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کی ترویج اور پیغامات کی اشاعت کیلئے ہمہ وقت متحرک آصف علی بھٹی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات کا میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا، ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی اور محترمہ بی بی ثمیرہ الٰہی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری صاحبان اپنے ورکروں ساتھیوں کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔