چوہدری حسین الٰہی شکریہ!! کڑیانوالہ کونسل مین 14 کروڑ کے ترقیاتی کام شروع، جلد نادرا آفس کا افتتاح ہو گا

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی سے یونین کونسل کڑیانوالہ میں 14کروڑ کے ترقیاتی کام شروع کروا دئیے گئے، کڑیانوالہ میں نادرا آفس کے قیام کیلئے بھی جگہ مختص، جلد ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے ہاتھوں افتتاح ہو گا، پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق ناظم عبدالحمید بٹ اور ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت باؤمحمد شفیق بٹ آف امریکہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز 14کروڑ سے یونین کونسل کڑیانوالہ میں گلیوں و نالیوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، نادرا آفس کا قیام بھی جلد ہو گا کمانڈر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی محنت رنگ لائی، ہر وعدہ پورا کر دیا گیا ہے،چوہدری صاحبان گجرات کو ماڈل اور مثالی بنانے کیلئے اربوں روپے فنڈز لا رہے ہیں انشاء اللہ گجرات مستقبل میں پنجاب کا ماڈل ضلع ہو گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات