عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس فرضی کہانی ہے، چوہدری عظمت

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری عظمت بادشاہ نے کہا کہ امپورٹڈحکومت اور اس کا سازشی اور فسادی ٹولہ توشہ خانہ کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ توشہ خانہ پر اصل ہاتھ آصف زراری اور ان کے اتحادی نواز شریف نے صاف کئے۔ عمران خان کی دیانتداری پر انگلی اٹھانے والے نالائق اور ناسمجھ امپورٹڈ حکمرانوں کے حواریوں کو شرمندگی اور ناکاری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے حوالے سے فرضی کہانی گھڑی ہے جو مرضی کر لیں حقیقی آزادی مارچ نہیں رکے گا۔ پوری منصوبہ بندی کے تحت ن لیگ کا پروپیگنڈہ عمران خان کی مسلسل کردار کشی کرنے میں لگا ہوا ہے مگر ن لیگ کے پروپیگنڈہ سیل والے کان کھول کر سن لیں برطانوی عدالت میں آپ انٹرنیشنل چور ثابت ہو چکے ہیں۔ پاکستان لندن اور یو اے ای کی عدالت میں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ غیور عوام قائد عمران خان کے شانہ بشانہ سر دھڑ کی بازی لگانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات