ڈنگہ، تین افراد کی مویشی چراتے باپ بیٹے پر فائرنگ، باپ زخمی

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) تین افراد کی آتشیں اسلحہ سے باپ بیٹے پر فائرنگ گولی لگنے سے والد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق عرفان منور ولد منور حسین‘ منور حسین ولد لال خاں سکنہ مرزا طاہر حال مقیم بدو دو مزید عزیزوں کے ہمراہ بدو میں مویشی چرا رہے تھے کہ اسجد علی ولد میاں خاں گجر سکنہ لونگو 2 افراد کے ہمراہ آ گئے اور للکارے مار کر فائرنگ شروع کر دی۔ عرفان زمین پر لیٹ کر بچ گیا تا ہم اس کے والد منور حسین بائیں ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہو کر گرا پڑا۔ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ زخمی منور حسین کو ABS ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا وجہ عناد عرفان اور اسجد کے مابین معمولی تلخ کلامی ہونا ہے۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے ملزمان کے خلاف پرچہ درج کر لیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات