AFAQکے زیر اہتمام دو روزہ پری ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ، خصوصی لیکچر ز

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی پاکستان (AFAQ)کے زیراہتمام دو روزہ پری ٹیچرٹریننگ ورکشاپ موضع سرٹیفکیٹ ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئراینڈ ایجوکیشن سکلز گزشتہ روز عدن آئی ٹی سنٹربالمقابل سائنس کالج جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی ورکشاپ ٹیچرزٹریننگ پروگرام کے مقاصد پری پرائمری، پلے نرسری،پلے پریپ کے ٹیچرزکوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے وقت اورضرورت کے پیش نظربچوں کی نفسیات کوسامنے رکھتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی کے لئے ٹیچرز کوٹرینڈ کرناہے اس موقع پر ہالینڈ یورپ سے کوالیفائیڈ معروف ٹرینر سجاد احمدخاں نے خصوصی لیکچردیا تربیتی ورکشاپ میں گجرات کے مایہ ناز ساٹھ مختلف سکولز کی 135سے زائد خواتین ٹیچرزنے شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں ٹیچرز کی سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ٹپس اورکلاسز اورعملی تربیت کے حوالے سے پروگرام کیاگیا اس موقع پرریجن منیجر آفاق عبدالقدوس قریشی اسلام آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن گجرات چوہدری فاروق، زونل منیجر زآفاق ماہرتعلیم حافظ محمداحسن،ایریا منیجرآفاق مدثراحمد نے ورکشاپ میں شریک اساتذہ کو آفاق کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ دیئے خواتین اساتذہ نے اس موقع پر ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی پاکستان کے ٹیچرزٹریننگ پروگرام کی جدت کی تعریف کی اورکہاکہ طلبا اساتذہ اورتعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی اوراساتذہ طلبا کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے آفاق اپنابھرپورکرداراداکررہاہے اس طرح کی موٹیویشنل دلچسپی معلومات اورلرننگ سے بھرپورورکشاپ کاانعقاد گاہے بگاہے ہوناچاہیے اختتام پر مہمانان گرامی کوبھی خصوصی شیلڈز اورسرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات